مولانا فضل الرحمان قوم کی دولت کو ہمیشہ حلوہ سمجھتے رہے، فیاض الحسن چوہان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو ”سیاسی بیمار“بنا رکھا ہے‘ فیاض الحسن چوہان
ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو ”سیاسی بیمار“بنا رکھا ہے‘ فیاض الحسن چوہان

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) سیاست کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، حمزہ کے علاج کیلئے 3 رکنی میڈیکل بورڈ بنا دیا گیاہے، ان کا علاج سرکاری اسپتال میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دل کی بات آخر لب پر آ ہی گئی۔اپنے بیان میں ا نہوں نے کہا کہ اعلیٰ پائے کے ڈاکٹرز اور پروفیسرز حمزہ شہباز کا مکمل طبی معائنہ کریں گے، اس کے بعد حمزہ شہباز کو کسی سرکاری ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(ن) لیگ کا حمزہ شہباز کو اتفاق اسپتال یا رائیونڈ محل شفٹ کرنے کا مطالبہ آئین اور قانون کے خلاف ہے، حمزہ شہباز کو مکمل نگہداشت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دل کی بات آخر لب پر آ ہی گئی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا کہتے ہیں اے پی سی طے کرے سارا حلوہ حکومت کھائے گی یا ہمیں حصہ دیا جائے گا، مولانا کی منفی سوچ اور فکر قوم کے سامنے آشکار ہو گئی، مولانا قوم کی دولت اور ملکی خزانے کو ہمیشہ حلوہ سمجھتے رہے ہیں۔

حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ کے مصداق آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے عشروں ملک کو لوٹا، اپوزیشن یاد رکھے عمران خان نہ خود کرپشن کرتے ہیں نہ کسی دوسرے کو کھانے دیتے ہیں، عمران خان ریاست کے خزانے کے امین ہیں خیانت نہیں کریں گے۔

Related Posts