وفاقی حکومت کا زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کا قانون لانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا زیادتی کے مجرموں کی نامرد بنانے کا قانون لانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا زیادتی کے مجرموں کی نامرد بنانے کا قانون لانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جنسی زیادتی کے مرتکب مجرموں کو سخت سزا دینے کے لئے (جنسی صلاحیت ختم کرنے) کیلئے قانون لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واڈا نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے منظور کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد قانونی ٹیم نے بل کے مسودے پر کام شروع کردیاہے۔ بل میں جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا تجویز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے پی ٹی آئی کے وزیر فیصل واڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنسی زیادتی کے ملزمان کیلئے سرعام پھانسی اور نامرد بنانے کا قانون لائیں گے اور اسے پارلیمنٹ سے پاس کرواکر بھی دکھائیں گے۔تاکہ دوبارہ کسی کو ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ ہوسکے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو حراست میں لے لیا ہے، جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ عابد کیساتھ ملکر ڈکیتیاں کرتا ہے۔موٹروے پر واردات کی رات بھی وہ عابد کے ساتھ موجود تھا۔

Related Posts