اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ فعال کیسز 5 ہزار 831 رہ گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 2 ہزا ر 20 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 383 ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 377 افراد نے کورونا وائر س کو شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 806 ہو گئی اور فعال کیسز 5 ہزار 831 رہ گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک29 لاکھ68 ہزار 613ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد28ہزار 823 ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ32ہزار84، پنجاب میں 97ہزار 760، خیبرپختونخوا میں 36ہزار992، بلوچستان میں 13ہزار 595، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 421، گلگت بلتستان میں3 ہزار 227 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 941 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 445 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 217افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار257،آزاد کشمیر میں 65، گلگت بلتستان میں 76، اسلام آباد میں178 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے صاحبزادے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے کورونا وائرس ٹیسٹ کانتیجہ مثبت آگیا جس پر ن لیگ نے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے کیونکہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ گزشتہ 3 روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں۔
مزید پڑھیں: حمزہ شہباز کورونا کا شکار، ن لیگ کا ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ