کورنگی میں مزید عمارتیں گرنے کا خطرہ، سابق یوسی چیئرمین کے خط میں انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورنگی میں مزید عمارتیں گرنے کا خطرہ، سابق یوسی چیئرمین کے خط میں انکشاف
کورنگی میں مزید عمارتیں گرنے کا خطرہ، سابق یوسی چیئرمین کے خط میں انکشاف

 سابق یوسی چیئرمین کے خط کےذریعے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں مزید عمارات گرنے کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن کے نزدیک کے ڈی اے اسکیم  میں عمارتیں گرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر بلدیات سمیت متعلقہ اداروں کو سابق یوسی چیئر مین نے پیشگی صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا تاہم حکام نے اس صورتحال کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

اِس حوالے سے سابق یوسی چیئرمین کالکھا ہواخط منظر عام پر آگیا ہے جس  میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سیوریج کا انفرااسٹرکچر موجود نہیں ہےجبکہ 90فیصدعلاقہ مکین سیوریج کے لیےکنویں بناکرگزربسرکررہےہیں۔خط میں لکھا گیا ہے کہ سیوریج کے کنووں نےزمین کی اندرونی سطح متاثرکردی ہے۔

خط کےمتن میں کہا گیا ہے کہ مزید مکانات اورعمارتوں کےزمیں بوس ہونےکاخطرہ ہے۔سابق یوسی چیئر مین نے وزیراعلیٰ، وزیربلدیات، کمشنر اور میئر کوصورتحال سے آگاہ کیاتھا، اِس کے باوجود نہ تو متعلقہ اداروں نے کوئی ایکشن لیا نہ ہی وزیر اعلیٰ سندھ یا  وزیر بلدیات کی طرف سے کوئی کارروائی کی گئی۔

 علاقہ مکینوں نے حکام سے فوری ایکشن لینے اور سیوریج کا نظام فوری شروع کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مزید عمارات گرنے کے خطرے اور مزید جانی نقصان سے بچا جاسکے۔ سابق یوسی چیئرمین کے خط کے ذریعے حکام کو جو اپیل کی گئی تھی، اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:زمیں بوس  عمارت کے ملبے سے سامان چراتے ہوئے ملزم گرفتار

Related Posts