راولپنڈی :جنسی درندے کی 7 سالہ بچی کی سے زیادتی، میڈیکل رپورٹ میں جرم ثابت ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ مورگاہ کی حدود گلی نمبر ایک نئی آبادی کی رہائشی بشریٰ بی بی نے بتایا کہ وہ ضلع سرگودھا کوٹ مومن چک نمبر 65 جناح کلونی کی رہنے والی ہے اور عارضی طور پر راولپنڈی میں مورخہ گلی نمبر ایک نئی آبادی میں حال مقیم ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ میں لوگوں کے گھروں میں صفائی اور برتن دھونے کا کام کرتی ہوں ،مورخہ 8 ستمبر 2020کو میں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کے لئے چلی گئی۔
میری بیٹی نور فاطمہ جس کی عمر سات سال ہے جو کہ گھر میں ہی تھی جب میں کام سے واپس آئی تو میری بیٹی نور فاطمہ نے مجھے روتے ہوئے بتایا کہ میں دکان سے کھانے کے لئے چیز لینے گئی تو دکان بند تھی اور گلی میں کوکو بٹ نامی شخص کھڑا تھا جس نے مجھے 20 روپے دیے اور اپنے ساتھ اوپر والی منزل پر اپنے گھر لے گیا اور ادھر جا کر میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ میری بیٹی ساری رات سو نہ سکی اور روتی رہی، متاثرہ بچی کا میڈیکل کرایا گیا جس میں بچی سے زیادتی ثابت ہونے پر پولیس نے ملزم کو کے خلاف زیر دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم توفیق عرف کوکو بٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں:غیرقانونی کام کیلئے قانونی راستہ