اسد عمر کی مسائل حل کرنیکی یقین دہانی، اسلام آباد میں احتجاجی کیمپ ختم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

protest camp ends in islamabad

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ 13 میں احتجاجی کیمپ ختم کر دیا گیا ،ایم ایم نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے حلقہ این اے 54 کے ایم این اے اسد عمر نے فوری طور پر مظاہرین کے مطالبات ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا وعدہ کرلیا ہے۔

تین روز قبل سیکٹر ایچ 13 کے رہائشیوں نے بنیادی سہولیات نہ ہونے پر شاہراہ کشمیر ہائی وے پر احتجاج کیا تھا جس میں الیکشن سے قبل کئے گئے وعدوں کی یاد دہانی کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا گیا تھا جس میں علاقے کے مسائل کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ علاقے میں پانی بجلی گیس کی فراہمی کا نظام، ڈاکخانہ ،ڈسپنسری اور اسکول موجود نہیں ۔

مظاہرین نے اپنے منتخب عوامی نمائندے سے مطالبہ کیا کہ آپ نے الیکشن سے قبل جو وعدے کیے تھے اب ان کی تکمیل کا وقت آگیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت کو بنے ہوئے بھی دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

مظاہرین کے احتجاج پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی و وفاقی وزیر اسد عمر نے مسائل حل کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 8سالہ بچی سے زیادتی، اسلام آباد پولیس نے واقعہ کو کمائی کا ذریعہ بنالیا

مظاہرین نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم نیوز نے بروقت کوریج کرتے ہوئے ہمارے مسائل کو اجاگر کیا جس کی وجہ سے ایم این اے اسد عمر کے منیجرنے ہمارے ساتھ تحریری معاہدہ کیا کہ دو ماہ کے عرصے میں علاقے میں بجلی پانی گیس اور سڑک جیسے مسائل بنا ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے بر وقت کوریج کرنے پر ہم تمام اہل علاقہ ایم ایم نیوز کے انتہائی شکر گزار ہے۔

Related Posts