کیل سے پنکچر کا کھیل خطرناک، گاڑی قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔شعبۂ سیاحت کا انتباہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیل سے پنکچر کرنے کا خطرناک کھیل، گاڑی قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔شعبۂ سیاحت کا انتباہ
کیل سے پنکچر کرنے کا خطرناک کھیل، گاڑی قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔شعبۂ سیاحت کا انتباہ

اسلام آباد: پاکستان کے شعبۂ سیاحت (پاکستان ٹور ازم) نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیل سے گاڑیاں پنکچر کرنے کے خطرناک کھیل میں گاڑی قابو سے باہر ہو کر کسی حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان ٹور ازم نے کہا کہ وادئ ہنزہ سے ناران کی طرف آتے ہوئے بہت سی شکایات موصول ہورہی ہے کہ چھوٹے بچے یہ خطرناک حرکت کرتے ہیں اور سیاحوں سے 4 یا 5 سو وصول کرنے کیلئے گاڑی کا ٹائر بدلنے میں مدد کے نام پر یہ خطرناک کھیل کھیلتے ہیں۔

خطرناک کھیل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان ٹور ازم نے آگاہ کیا کہ خدانخواستہ اِس حرکت سے گاڑی قابو سے باہر ہوسکتی ہے اور کوئی حادثہ بھی ہوسکتا ہے جس سے ٹورسٹ پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایسے خطرے سے بچا جاسکے۔ 

Related Posts