لاہور موٹر وے زیادتی کیس،وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور موٹر وے زیادتی کیس،وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا
لاہور موٹر وے زیادتی کیس،وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے لاہور موٹر وے رنگ روڈ پر خاتون سے زیادتی اور کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی (مروہ) کے واقعات پر سخت نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے اس حوالے سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی جس میں سیاسی اور ملکی صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی مروا اور گزشتہ رات رنگ روڈ موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھا۔

وزیراعظم عمران خان کا ان دونوں واقعات پر افسوس کا اظہار کیا اور نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات انتہائی شرمناک ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرموں کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نے وزیراعظم سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کا قانون لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنسی درندگی کرنے والے افراد کو پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

دوسری جانب لاہور موٹر وے رنگ روڈ پر دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اس سلسلے میں 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوع سے اہم شواہد حاصل کرلئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کااس حوالے سے کہنا ہے متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی تک پولیس چین سے نہیں بیٹھے گی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس کی 20 ٹیمیں تفتیش میں مصروف ہیں۔ ٹیموں نے جائے وقوع سے ڈی این اے سمیت دیگر اہم شواہد جمع کر لئے ہیں جبکہ کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے جیو فینسنگ بھی کرائی گئی ہے، ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

سی سی پی او لاہور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جس جگہ یہ واقعہ ہوا وہاں 5 کلومیٹر کے علاقے میں 3 گاؤں ہیں، ملزمان کے گاڑی کا شیشہ توڑنے سے خون نکلا جس کی وجہ سے ہمارے پاس خون کا نمونہ موجود ہے۔ تحقیقات میں رورل اور اربن پولیس کی جدید تکنیک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔ 15 مشتبہ افراد زیر حراست ہیں، 48 گھنٹے میں ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس پر پیشرفت کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں۔ آئی جی پنجاب کو ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کیلئے ہدایات دی ہیں۔ ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے سائنٹفک اور جدید انداز سے تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں۔

Related Posts