شاہد آفریدی پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahid Afridi to work for sports promotion in Punjab

لاہور: سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے حکومت پنجاب کے ساتھ ملکرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ شاہد آفریدی کو پنجاب اسپورٹس بورڈ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پرمقرر کیا جائیگا، وہ اعزازی بنیاد پر اس عہدے پر خدمات انجام دیں گے اور حتمی اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

شاہد آفریدی نے پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور خان سے ملاقات کی جہاں کرکٹر کی کھیلوں کے فروغ کے لئے خدمات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل جولائی میں شاہد آفریدی نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس لاہور میں وزیر کھیل پنجاب سے ملاقات کی تھی۔

شاہدآفریدی نے کرکٹ کے فروغ کے لئے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ توقع تھی کہ عیدالاضحی کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔

رائے تیمور کاکہنا ہے کہ شاہد آفریدی ہمارے قومی ہیرو ہیں اور کرکٹ میں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کی سہولیات میں رواں مالی سال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک زمبابوے سیریز کو جلد حتمی شکل دیئے جانے کا قوی امکان

صوبائی وزیر کھیل نے مزید کہا کہ گرین اسپورٹس پروجیکٹ کے تحت گاؤں کی سطح پر کھیلوں کے میدان بنائے جائیں گے۔

شاہد آفریدی نے کبڈی ورلڈ کپ سمیت کھیلوں کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت پر حکومت پنجاب کو مبارکباد پیش کی۔

Related Posts