بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید،آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید،آئی ایس پی آر
بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا حوالدار شہید ہوگیا۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیڈوری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 39 سالہ حوالدار لیاقت شہید ہوگیا جو ضلع چکوال کا رہائشی تھا تاہم پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، جس کے باعث دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث اب تک پاک فوج کے کئی جوان اور عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریاں بڑھانا ہونگی، سپہ سالار

Related Posts