گورنر سندھ کی قتل کی جانے والی معصوم مروہ کے گھر آمد، قاتلوں کی گرفتاری کا یقین دلایا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ کی قتل کی جانے والی معصوم مروہ کے گھر آمد، قاتلوں کی گرفتاری کا یقین دلایا
گورنر سندھ کی قتل کی جانے والی معصوم مروہ کے گھر آمد، قاتلوں کی گرفتاری کا یقین دلایا

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پرانی سبزی منڈی میں زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کی جانے والی مروہ کے گھر آمد، اس موقع پر گورنر سندھ نے مروہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا یقین دلایا۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ ہماری بیٹی کو بیدردی سے قتل کیا گیا، اس کے قاتلوں کو سزائے موت دینا بے حد ضروری ہے، اس دوران گورنر سندھ نے بچی کے اہل خانہ کے لئے دس لاکھ مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے ننی مروہ کے والدین کو یقین دلاتا ہوں کہ قاتلوں کو سزا ضرور ملے گی، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا کرہی دم لینگے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ان بھیڑیوں کو سزائے ضرور دی جائے گی اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس جیسے دوسرے عناصر کو مزید شے ملے گی، دوران گفتگو گورنر سندھ نے بچی کے اہل خانہ کے لئے دس لاکھ مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔

Related Posts