کراچی: آئی جی سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا جس میں سفارش کی گئی ہے کہ صوبے بھر میں انسدادِ تجاوزات کیلئے کام کرنے والی اینٹی انکروچمنٹ فورس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے گئے خط میں ترجیحی بنیادوں پر اینٹی انکروچمنٹ فورس کی وردی تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
آئی جی سندھ کی طرف سے صوبائی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ فورس کے لباس لگ بھگ ایک جیسے ہیں جس سے عوام الناس کو پہچاننے میں دقت ہوتی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایک جیسے یونیفارم سے پیدا ہونے والی الجھن دور کرنے کیلئے اینٹی انکروچمنٹ فورس کا یوینفارم تبدیل کیا جائے جبکہ اینٹی انکروچمنٹ کا کام زمینوں اور جائیدادوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔
سندھ پولیس کی طرف سے خط میں آئی جی نے کہا کہ عوام میں یہ غلط تاثر پیدا ہورہا ہے کہ پولیس زمینوں کے معاملات بھی حل کرسکتی ہے۔ اینٹی انکروچمنٹ فورس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا