دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 77 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ سے زائد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 77 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ سے زائد ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 77 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ سے زائد ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 77 لاکھ افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس سے متاثرہ 9 لاکھ  سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 77 لاکھ 33 ہزار 819افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ1ہزار836) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ60 ہزار 451فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد70لاکھ4ہزار 294ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ98 لاکھ 27ہزار689 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں کولمبیا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

کولمبیا کے بعد میکسیکو، جنوبی افریقہ اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی زندانوں میں درجنوں فلسطینی قیدی کورونا کا شکار

Related Posts