واپڈا کے عملے نے راولپنڈی میں لوٹ مار کا بازار گرم کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WAPDA staff looted in Rawalpindi

راولپنڈی :واپڈا پیرودھائی سب ڈویژن میں لائن مین اور عملہ دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے ،لائن مینوں نے دفتر کے باہر ایجنٹ بٹھادیئے۔

بغیر پیسوں کے بجلی کا میٹر نہیں لگ سکتا، سروے کرنے والا علیحدہ پیسے مانگتا ہے ،سروے رپورٹ پر دستخط کرنے والا بابو علیحدہ بھتہ وصول کر کے فائل کو اگلے ڈیپارٹمنٹ میں بھیجتا ہے ،لائن مین بھی بھاری نذرانہ وصول کرنے کے بعد فائل پر دستخط کرتا ہے ۔

واپڈا آفس پیرودھائی کے باہر لائن مینوں نے اپنے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ بیٹھا رکھے ہیں جو گاہک گھیر کر لاتے ہیں اور وصولیاں کرتے ہیں ۔

ایک متاثرہ شخص فرحت نثار میر کا کہنا ہے کہ میں نے ایک ماہ قبل اپنے گھر بجلی کا میٹر لگوانے کے لیے درخواست متعلقہ ڈویژن میں دی تھی تو مجھے اگلے دن فون آیا کہ آپ کےگھر کا سروے کرنا ہے آپ آفس تشریف لائیں ۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں واپڈا آفس سب ڈویژن پیرودھائی پہنچا تو وہاں پر بجائے کوئی کوئی واپڈا اہلکار مجھ سے ملتا مسعود نامی ایجنٹ سے میری ملاقات ہوئی تو اس نے مجھے کہا کہ لائن میں نے سروے کرنے کا کہا ہے تمہارا بجلی کا میٹر اس صورت میں لگ سکتا ہے اگر تم دس ہزار روپے دے دو گے ورنہ میٹر نہیں لگے گا اور ڈیمانڈ نوٹس کے چھ ہزار الگ ہوں گے ۔

میں نے مقصود نامی ایجنٹ کو دس ہزار روپے دے دیئے لیکن آج تک میرا بجلی کا میٹر نہ لگ سکا میں ایک ماہ سے روزانہ واپڈا آفس سب ڈویژن پیرودھائی کے چکر لگا رہا ہوں لیکن مجھے ہر روز چکر لگوا کر ذلیل کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بیورو کریسی بدعنوانی کی سرپرست نکلی، حکومت سول سرونٹ رولز واپس لینے کیلئے تیار

میں چیئرمین ائیسکو اور جنرل منیجرائیسکو سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کمیشن مافیا کو آفس سے ختم کیا جائے اور مجھے میرے پیسے واپس دلوائے جائیں ۔

Related Posts