وزیر اعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Party position in NA: PM set to lose as opp musters 176 votes

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کیسز میں مستقل کمی کے بعد اسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

آج کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزراء ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ، سول اور فوجی عہدیدار موجود ہوں گے اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے رپورٹس پیش کرینگے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایس او پیز اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق تجاویز کے حوالے سے اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔ کمیٹی سفارشات کی روشنی میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر تک کھول دیں گے۔سعید غنی کا اعلان

دوسری جانب بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس میں پیر کو 15 ستمبر سے ملک میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں یونیورسٹیز اور کالجز کو ایس او پیز کے تحت 15 ستمبر سے دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی اور دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو23 ستمبر سے اسکولوں میں واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

Related Posts