اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ جب قوم متحد ہوجائے تو اُسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی جبکہ 6 ستمبر کا دن ہمیں افواجِ پاکستان کی بہادری کی یاد دِلاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے یومِ دفاع کے موقعے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کا دن نہ صرف ہمیں 1965ء کی جنگ میں افواجِ پاکستان کی بہادری اور ایثار کے جذبے کی یاد دِلاتا ہے بلکہ اِس دن سے ہمیں ایک اور اہم بات بھی یاد آتی ہے۔
وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں یہ بات بھی یاد دِلاتا ہے جب کوئی قوم متحدہ وجائے تو اُسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ میں 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ شہیدوں کا لہو رنگ لا کر رہتا ہے۔
6 ستمبر نا صرف ہمیں 1965 کی جنگ میں افواج پاکستان کی بہادری اور ایثار کے جذبہ کی یاد دلاتی ہے، بلکہ اس بات کی یاد بھی دلاتی ہے کے جب قوم متحد ہو جائے تو اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں شکست دے سکتی. 1965 جنگ کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام. یقیناً رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو #DefenceDay
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 6, 2020
یہ بھی پڑھیں: 1965ء کی جنگ کے مناظر نہیں بھول سکتی۔شیری رحمان