پاکستان میں کورونا وائرس کے 513 نئے کیسز رپورٹ، 5 شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 513 نئے کیسز رپورٹ، 5 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 513 نئے کیسز رپورٹ، 5 شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  وائرس کے 513 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار25 ہے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی طور پر  6 ہزار 340 افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 285 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 553 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک27 لاکھ32 ہزار 325ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد24ہزار 857 ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  535 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ30ہزار253، پنجاب میں 97ہزار 118، خیبرپختونخوا میں 36ہزار498، بلوچستان میں 13ہزار 157، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 313، گلگت بلتستان میں2 ہزار 960 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 726 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 422 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 208افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار255،آزاد کشمیر میں 65، گلگت بلتستان میں 71، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 144 افراد جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا  کہ پاکستان میں کورونا کم ضرور ہوا لیکن خطرہ موجود ہے جس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔

 گزشتہ روز  میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مثبت حکمت عملی کے باعث کورونا کی وباء پر قابو پالیا گیا ہے لیکن وبائی مرض کے پھیلاؤ کا خدشہ اب  بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی  دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔اسد عمر

Related Posts