کراچی: کلفٹن کے علاقے میں کے پی ٹی انڈر پاس کو نقصانات کے خدشات پر عارضی طور پر بند کرنے کے بعد محفوظ قرار دینے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ آج صبح انجینئروں نے پی ٹی انڈر پاس کامعائنہ کیا ،ماہرین کا کہنا ہے کہ ساختی فریم میں پریشانی کی کوئی علامت نہیں ہے اور انڈر پاس ٹریفک کے لئے محفوظ ہے ۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ انڈر پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ، اس سے قبل ٹریفک پولیس نے بدھ کے روز کلفٹن میں واقع کے پی ٹی انڈر پاس کو عارضی طور پر بند کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی
شہر میں حالیہ بارش کے بعد متعدد انڈر پاسز جن میں پنجاب چورنگی انڈر پاس ، کے پی ٹی انڈر پاس ، ڈرگ روڈ انڈر پاس اور دیگر بارش کے پانی سے بھر گئے تھے اور ان کی ساخت کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے پیش نظر کلفٹن انڈر پاس کا معائنہ کروایا گیا ہے۔
KPT Underpass was inspected in the morning today by engineers including NED University officials who have confirmed that the structural frame does not have any signs of structural distress & the underpass is safe for traffic which has now been opened pic.twitter.com/8hA7AUq0Jy
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) September 3, 2020