میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر ماہا کے قتل کا امکان، خاندان کو شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Maha Shah

کراچی :ڈاکٹر ماہاشاہ خودکشی کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا، ڈاکٹر ماہاشاہ کی میڈیکو لیگل رپورٹ میں ان کے قتل کے امکان کا انکشاف ہوا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہادائیں ہاتھ پرتھیں جبکہ گولی بائیں طرف سے سر میں لگی اور دائیں طرف سے باہر آگئی،اگر یہ رپورٹ درست ہے تو یہ شکوک و شبہات کو جنم دے گا کہ جرم کا منظر جعلی تھا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ قانونی رپورٹ کی بنیاد پر ڈاکٹر ماہاکی میت کو قبر سے نکالنے کے لئے مجسٹریٹ سے درخواست کی گئی ہے،اگر تحقیقات میں ڈاکٹر ماہاکی موت قتل ثابت ہوئی تو ان کے خاندان کو تفتیش میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہاعلی شاہ نامی خاتون نے گولی مار کر خود کو ہلاک کردیا تھا۔ڈاکٹر ماہاکے ایک قریبی دوست جنید نے پولیس کو ایک بیان میں بتایا تھا کہ وہ پچھلے چار سالوں سے ساتھ تھے اور دونوں کی شادی ہونے ہی والی تھی۔

جنید نے بتایا کہ ماہاکااکثراپنے والدین سے جھگڑا ہوتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہاگھریلو پریشانیوں کی وجہ سے افسردگی میں رہتی تھی۔پولیس نے تفتیش کی بنیاد پر ڈاکٹر ماہاعلی شاہ کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا

حال ہی میں ڈاکٹر ماہاعلی شاہ کے والد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کی بیٹی کو بلیک میل کیا جارہا تھا اور جسمانی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ماہا شاہ کی خودکشی قتل بھی ہوسکتا ہے۔اداکارہ اشنا شاہ نے سوالات کھڑے کردئیے

ڈاکٹر ماہا کے والد نے بتایا کہ جنید ، ڈاکٹر عرفان اور وقاص سمیت ایک منظم گروپ نے پہلے اس کی بیٹی کو منشیات کا عادی بنایا ، پھر اسے بلیک میل کیا اور دھمکی دی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی جان لی۔

Related Posts