وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، بھارتی حکام کی نیندیں حرام ہو گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس کے بعد بھارت کے قانون نافذ کرنے والے حکام کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ 25 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ذاتی اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا جس پر تحقیقات جاری ہیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے اکاؤنٹ کو آئندہ ہیکرز کے حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے تاہم بھارتی وزیرِ اعظم کے اکاؤنٹ کو ہیکنگ کے دیگر واقعات سے نہ جوڑا جائے۔

ہیکنگ پر معلومات رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین کو بھارتی وزیرِ اعظم کے اکاؤنٹ ہیک ہونے کا علم اس وقت ہوا جب قومی ریلیف فنڈ میں عوام سے عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ بٹ کوئن کے ذریعے عطیات دیں۔

بعد ازاں ہیکر نے بھارتی وزیرِ اعظم کے اکاؤنٹ سے مذکورہ ٹوئٹر پیغام ڈیلیٹ کردیا، تاہم لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے یہ بات پوشیدہ نہ رہ سکی۔ قبل ازیں دیگر عالمی شخصیات کے اکاؤنٹ بھی ہیک ہوچکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ہیکرز کے ہتھے چڑھ گئی، ٹوئٹر پر ہیکرز نے جارحانہ حملہ کرتے ہوئے ملازمین اور اندرونی ٹولز تک رسائی حاصل کر لی جس سے صارفین کی ذاتی معلومات داؤ پر لگ گئیں۔ 

اپنے پیغام میں صارفین کو ہیکرز کے حملے سے آگاہ کرتے ہوئے ٹوئٹر سپورٹ نے رواں برس جولائی کے دوران  کہا کہ ہمیں ٹوئٹر پر ہونے والے سوشل انجینئرنگ اٹیک کا پتہ چلا ہے۔ کچھ لوگوں نے کامیابی سے ہمارے کچھ ملازمین کو نشانہ بناتے ہوئے ہمارے اندرونی سسٹم اور ٹولز تک رسائی حاصل کر لی۔

مزید پڑھیں: ہیکرز کی مجرمانہ کارروائی، صارفین کی معلومات داؤ پرلگ گئیں

Related Posts