کراچی میں نالوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، درجنوں تعمیرات مسمار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

enc

کراچی :شہر میں نالوں پر تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے لئے آج دوسرے روز بھی آپریشن جاری ہے، مہم کے دوران درجنوں  تعمیرات مسمار کردی گئی ہیں۔

انسداد تجاوزات مہم کے پہلے مرحلے میں نالہ اسٹاپ ، نیو کراچی ، کیفے پیوالہ اور آس پاس کے دیگر علاقوں کے قریب دکانوں اور چھپروں  سمیت غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا جائے گا۔

تجارتی عمارتوں اور دکانوں کے مالکان کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ انسداد تجاوزات کے اضافی عہدیداروں کو بھی سندھ کے دیگر علاقوں سے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں نالوں پر تجاوزات کے باعث نکاسی آب کے مسائل کی وجہ سے حکومت تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے گزشتہ روز آپریشن شروع کیا تھا۔

مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے نے کراچی میں سیلاب کے متاثرین کی امداد کیلئے کیمپ قائم کردئیے

کراچی میں دو روز سے جاری انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں اب تک درجنوں تعمیرات مسمار کی جاچکی ہیں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن سے قبل لوگوں  کو جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts