حلقۂ انتخاب میں ترقیاتی کام کیلئے فنڈز منظور، علی محمد خان وزیرِ اعظم کے شکر گزار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلقۂ انتخاب میں ترقیاتی کام کیلئے فنڈز منظور، علی محمد خان وزیرِ اعظم کے شکر گزار
حلقۂ انتخاب میں ترقیاتی کام کیلئے فنڈز منظور، علی محمد خان وزیرِ اعظم کے شکر گزار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کے حلقۂ انتخاب میں ترقیاتی کام کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی جس پر علی محمد خان نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ میرے حلقۂ انتخاب این 22 کے عوام کیلئے سوئی گیس کی سہولت لانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ تقریباً 300 کلومیٹر سوئی گیس فنڈ کیلئے 96 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ تحصیل تخت بھائی کے لیے پہلے ہی 4 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی جاچکی ہے جس کیلئے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت  انسدادِ تشدد بل آج پیش کرے گی۔وزیرِ اعظم

Related Posts