نیویارک:برطانیہ کے 33 سالہ ٹینس سٹار اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ شائقین کے بغیر کھیل پیش کرنا میرے سمیت تمام کھلاڑیوں کیلئے ایک مشکل تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔کیونکہ اس سے پہلے ایسا نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اینڈی مرے کا پہلا مقابلہ جاپانی کھلاڑی سے طے ہے۔ خیال رہے کہ 2019ء میں انجری پرابلم اور بعد ازاں کووڈ 19 کی وبا کے بعد یہ ان کا پہلا میچ ہوگا۔
ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خالی میدان میں بغیر شائقین کے کھیلنا تمام کھلاڑیوں کیلئے ذہنی طور پر ایک مشکل ہو سکتا ہے۔
تاہم انہوں نے کہاکہ ٹینس کے کھیل کا لیول زیادہ معنی رکھتا ہے تاہم شائقین کے بغیر خالی میدان میں کھیلنے کے عجیب تجربے کیلئے میں ذہنی طور پر خود کو تیار کر رہا ہوں اور کوشش کروں گا کہ اچھا کھیل پیش کرسکوں۔