سی ڈی اے افسران نے ضبط شدہ تعمیراتی سامان ٹھکانے لگادیا، انکوائری شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

inquiry launched against CDA officers corruption in construction materials

اسلام آباد:سی ڈی اے کے ممبراسٹیٹ و انچارج انفورسمنٹ نویدالٰہی نے ضبط شدہ تعمیراتی میٹریل سے بھرے 75 ڈمپرٹرک سامان غائب ہونے کی چھان بین کرنے کافیصلہ کرلیا۔

ممبراسٹیٹ و انچارج انفورسمنٹ نویدالٰہی نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی بعض آپریشنز کی اب وہ خود نگرانی کریں گے۔

ممبراسٹیٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ حقائق کے برعکس رپورٹ دینے پر ایک انفورسمنٹ افسر کا تبادلہ بھی کیا گیاہے تاہم غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات اورسرکاری زمینوں پر قبضوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کرنے والے انفورسمنٹ اسٹاف کو سخت محکمانہ کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

ممبراسٹیٹ نے اس بات کا بھی اشارہ دیاہے کہ ایچ سیکٹرز سیریز میں قائم غیرقانونی کچی آبادی اکرم مسیح گل اور رمشاء کالونی کا تازہ سروے کیا جائے گا اور کچی آبادیوں پر کنٹرول نہ کرنے یا پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں وزارت داخلہ کی جانب سے سال 2015 میں درج ایف آئی اے کے بارے معلومات حاصل کی جائے گی اور کچی آبادیوں اورتعمیرات میں اضافے پر محکمانہ کارروائی کا عندیہ بھی دیا ۔

گزشتہ ایک ہفتے میں انفورسمنٹ سی ڈی اے کی جانب سے ریتی،بجری،کرش سمیت تعمیراتی میٹریل کے خلاف آپریشن میں 25 بڑے ڈپو ختم کرنے اور ضبط شدہ تعمیراتی میٹریل سے بھرے 75ڈمپرٹرک کے غائب ہونے کے بارے میں رپورٹ جاری ہوئی تھی ۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق ضبط شدہ تعمیراتی میٹریل ایم پی او اسٹور میں جمع کرنے کا کہا گیا ہے لیکن وہاں کے سی ڈی اے افسران نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انفورسمنٹ کے ممکنہ ذمہ داران یا ملوث افسران و اسٹاف میں ٹرانسفر قائمقام ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض خان،اسٹنٹ ڈائریکٹر اقبال مغل،بدرمقصود،عثمان لاشاری، فخرشاہ، شفیق عباسی،سرفراز ملک و دیگر جو جی ایٹ و جی نائن ایریا میں آپریشن کی نگرانی اور حصہ لینے والوں کے نام لئے جارہے۔

مزید پڑھیں: نوکری کیلئے بیت المال آنیوالے امیدوار خوار، ہاتھا پائی، ہیڈ آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

25 بڑے ڈپو ختم کرکے ضبط شدہ تعمیراتی میٹریل کس اسٹور میں جمع کیا گیاہے یہ بھی واضح نہیں کیاجارہاہے اور غائب شدہ تعمیراتی میٹریل کی مالیت تقریبا 20لاکھ روپے بتائی جارہی ہے اس واقعے کی انکوائری ضرور ہوگی۔

Related Posts