شہر قائد کے مسائل کے حل کیلئے آرمی چیف کا کراچی آنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army chief decides to visit Karachi to resolve issues

کراچی :بارشوں میں بد انتظامی کے ستائے تاجروں اور شہریوں کی پکار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی آنے کو تیار،کراچی کے حوالے سے بڑے فیصلے کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے، آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی کراچی آئیں گے،تمام اسٹیک ہولڈرز کی بیٹھک ہوگی،کراچی کے حالات میں بہتری لانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے حالات بہتر کرنے کیلئے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اورفوج پر مشتمل ایک مشترکہ نظام متعارف کروایا جائے گا، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو اعتماد میں لے کے فیصلے کیے جائیں گے۔

اب سے شہرکراچی میں علیحدہ علیحدہ نظام نہیں ہوں، بلکہ ایک مشترکہ نظام کے تحت شہر کے معاملات چلائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئی منصوبہ بندی سے چند ماہ میں شہر کے معاملات بہتر ہوجائیں گے جس کے بعد کراچی میں ایک مستقل ایسا بلدیاتی نظام متعارف کرایا جائے گا جو کراچی کے شہریوں کے لیے قابل قبول ہو اور اس میں انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل ہوں۔

مزید پڑھیں:ایڈمنسٹریٹر کراچی سندھ کابینہ تعینات کرے گی، کسی کا مشورہ نہیں لیں گے۔وزیرِ اعلیٰ

تاجروں اور کراچی کے شہریوں نے آرمی چیف کی کراچی آمد اور کراچی کے معاملات میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس حوالے سے کراچی کے تاجر پہلے ہی کراچی کے معاملات فوج کے حوالے کرنے اور با اختیار بلدیاتی نظام متعارف کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Posts