اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تشکیل کے پیچھے صوبے کے عوام کی برسوں کی جدوجہد کارفرما ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے سالہا سال مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد کی جس کے بعد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگِ میل عبور کیا گیا۔ تحریکِ انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کرنے کیلئے ہم اعلیٰ سطح کے بیوروکریٹس کو تعینات کریں گے جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگِ میل پاکستان کے عوام سے پی ٹی آئی حکومت کے وعدے کی تکمیل کا واضح ثبوت ہے۔
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تشکیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن اور مدد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہم نے ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا۔
This achievement is testament to our commitment to fulfil our promise to the people of Pakistan. I congratulate the people of Southern Punjab and I thank my Prime Minister @ImranKhanPTI for his vision and support. https://t.co/DB7BSFcQXl
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) September 1, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے انتظامی امور میں اولیاء اللہ کی سرزمین ملتان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
ٹوئٹر پر 2 ماہ قبل اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان جنوبی پنجاب کے انتظامی امور میں نظر انداز نہیں ہوگا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان مکمل طور پر فعال ہوگا۔
مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب میں ملتان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی