اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 300 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار149 ہے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی طور پر 6 ہزار 298 افراد جاں بحق ہوئے۔
کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 970 ہے جبکہ وائرس کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 881 ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک26 لاکھ42 ہزار 28ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد20ہزار 882 ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث 589 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ29ہزار469، پنجاب میں 96ہزار 832، خیبرپختونخوا میں 36ہزار118، بلوچستان میں 12ہزار 879، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 299، گلگت بلتستان میں2 ہزار 903 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 649کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 403 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 199افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار250،آزاد کشمیر میں 63، گلگت بلتستان میں 67، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 141 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث 8 لاکھ 54ہزار افراد ہلاک