خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Accused arrested for sexually abusing a woman in punjab

راولپنڈی :تحصیل گوجرخان کی حدود مندرہ میں 29 سالہ خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم ایاز وارثی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

متاثرہ خاتون نذہت پروین نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں لندن پلازہ بلاک نمبر 11 گوجرخان دھوم گروپ آف کمپنی میں بطور بیوٹیشن فوٹوگرافر کا کام کر رہی تھی مذکورہ کمپنی کا مالک ملک ایاز وارثی شروع کے چند سال مجھے سیلری دیتا رہا پھر ڈیڑھ سال تک ٹال مٹول کرتا رہا اور ملزم نے کہا کہ کچھ کمپنیوں کے پاس آرڈر رکے ہوئے ہیں جونہی بل ملتے ہیں تو آپ کی ڈیڑھ سال کی سیلری کلیئر کر دوں گا ۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم کے پاس کافی خواتین مارکیٹنگ کا کام کرتی ہیں اور 31 جولائی کو جمعہ کے روز آفس میں فری ٹائم کے دوران ایاز وارثی نے باہر سے کھانا منگوایا اور مشروب میں نشہ آور گولیاں ڈال مجھے پلادیں۔

مشروب پینے کے بعد میں نیم بے ہوشی کی حالت میں تھی تو ملزم ایاز وارثی نے میرے ساتھ زناء کا ارتکاب کیا ،جب مجھے ہوش آیا تو نیم برہنہ حالت میں تھی ،اس کے بعد میں بڑی مشکل سے اپنے گھر پہنچی ۔

خاتون نے بتایا کہ ملزم ملزم ایاز وارثی نے مجھے دھمکی دی کہ اگر اس واقعے کے بارے میں کسی کو کچھ بتایا تو تمہاری ویڈیو جو میرے پاس ہے میں اسے وائرل کر دوں گا اور ساتھ ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا اور مختلف ذرائع سے مجھے بلیک میل کر رہا تھا ۔

نذہت پروین کا کہنا ہے کہ میں نے ملزم کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا اور متعلقہ تھانے میں میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دے دی۔

پولیس نے پہلے میرا میڈیکل کرایا اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ/ 376 /355 مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: بسمہ کی جھگڑالو طبیعت کی وجہ سے اس کی پہلے بھی دو تین شادیاں ناکام رہیں، گلناز بی بی

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آج ملزم ایاز وارثی کو گرفتار کر لیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو مکمل چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

Related Posts