محکمہ بلدیات سندھ نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ بلدیات سندھ نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے
محکمہ بلدیات سندھ نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

کراچی: حکومت سندھ محکمہ بلدیات کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔ 20 اگست کو ہائی کورٹ سکھر نے چیف میونسپل آفیسر شفیق احمد بھٹو کو میونسپل کمیٹی پیرجوگوٹھ میں کام کرنے کا حکم دیا تھا۔

جس کو محکمہ بلدیات سندھ نے ہوا میں اڑاتے ہوئے 25 اگست کو ارشاد ہلیو کو چیف میونسپل آفیسر میونسپل کمیٹی مقرر کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ یاد رہے کے اس سے پہلے شفیق احمد بھٹو کو ہٹا کر عبدالوحید ڈومکی کی تقرری کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔

جس پر شفیق بھٹو نے عدالت سے رجوع کیا اور شفیق بھٹو کو اپنے عہدے پر کام کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ محکمہ بلدیات سندھ نے دکان کھول رکھی ہے جہاں افسراں کی تقرری کی بولی لگتی ہے۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ عہدے کا حکم نامہ جاری کروانے کی قیمت مبینہ طور پر 10 سے 15 لاکھ وصول کر کے من پسند اداروں میں تعیناتی کا حکم نامہ جاری کر دیا جاتا ہے۔

چیف میونسپل افسر کی تعیناتی 8سے 10 لاکھ روپے میں کی جاتی ہے۔ عدالت عظمیٰ محکمہ بلدیات کی اس توہین عدالت کا نوٹس لے اور ملازمیں و افسران کی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔

Related Posts