کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی ایک عدالت نے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں 51 مسلمانوں کو قتل کرنے والے سفید فام ملزم کو بغیر کسی پیرول کے عمر قید کی سزا سنا دی ہے
29 سالہ آسٹریلوی شہری برینٹن ٹارنٹ پر رواں سال 51 افراد کے قتل کا الزام ثابت ہوا تھا۔ سزا سناتے ہوئے ہائی کورٹ کے جج کیمرون مینڈر نے کہا کہ اس طرح کے جرم کے لئے ایک معتدل مدت ناکافی ہے جبکہ ملزم کو کوئی پچھتاوا نہیں ہوا ۔
جج کمرون مینڈر نے کہا کہ آپ کے جرائم اتنے سنگین ہیں کہ اگر مرنے تک بھی آپ کو حراست میں رکھا جائے تو بھی سزا کے تقاضوں پورے نہیں ہونگے۔
مزید پڑھیں:کاروبار میں سہولیات دینے والے ممالک میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر آگیا