کورونا وائرس نے مزید 6 پاکستانیوں کی جان لے لی، 445 متاثر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus death toll hits 1,365,634 worldwide
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد،اموات میں اضافہ

کراچی:  پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 274 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 445 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 ہوگئی ہے۔

اب تک سندھ میں 1لاکھ 28ہزار877 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 96ہزار540 ، خیبرپختونخوا میں 35ہزار893 ، بلوچستان میں 12 ہزار 721 ، اسلام آباد میں 15ہزار562 ، گلگت بلتستان میں 2ہزار773 اور آزادکشمیر میں 2ہزار272 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے 90 فیصد والدین لاک ڈاؤن کے بعد بچوں کو اسکول بھیجنے کیلئے تیار

مزید برآں سندھ میں 2ہزار388 افراد وبائی مرض کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں ، پنجاب میں 2ہزار193 ، خیبر پختونخوا میں 1ہزار249 ، بلوچستان میں 141 ، اسلام آباد میں 175 ، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Related Posts