اسلام آباد میں پی ایم ڈی سی دفتر کے سامنے طلباء کا احتجاج، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں پی ایم ڈی سی دفتر کے سامنے طلباء کا احتجاج، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اسلام آباد میں پی ایم ڈی سی دفتر کے سامنے طلباء کا احتجاج، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کاؤنسل (پی ایم ڈی سی) کے دفتر کے سامنے طلباء کا احتجاج جاری ہے جو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹوڈنٹس پروٹیسٹ ایٹ پی ایم ڈی سی (میڈیکل اینڈ ڈینٹل کاؤنسل کے سامنے طلباء کا احتجاج) آج کا ٹاپ ٹرینڈ ہے جس کے تحت ہزاروں پیغامات ارسال کیے جاچکے ہیں۔

ٹوئٹر پر اب تک مذکورہ ٹاپ ٹرینڈ کے تحت 24 ہزار سے زائد پیغامات بھیجے گئے جن میں مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں اور طلباء کے احتجاج پر رائے دی جارہی ہے۔

حاجرہ جاوید نامی ایک طالبہ کے مطابق مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ (ایم ایس ایم) نامی تنظیم ہمیشہ طلباء حقوق کیلئے آواز بلند کرتی ہے۔ ہم میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے طے کی گئی قابلیت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ طلباء کے حقوق کیلئے آپ بھی ہمارا ساتھ دیں۔ 

https://twitter.com/hajirahjaved786/status/1298519896620511240

دوسری جانب مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ہم پی ایم ڈی سی پر احتجاج صدر حسنین ارشد اور جنرل سیکریٹری تاشفین شہروز کی قیادت میں طلباء کے حقوق کے حصول کیلئے کر رہے ہیں۔ 

جویریہ جاوید نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بات قابلِ قبول نہیں کہ جو طلباء اہل ہیں انہیں اچھے طریقےسے نہ جانچا جائے۔ اِس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ای ٹی ای اے کی شرح 50 فیصد سے 70 فیصد کی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  90 فیصد پاکستانی بچوں کو اسکول بھیجنے کیلئے تیار

 

Related Posts