نیب کا مقصد بدعنوانی کا خاتمہ اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،چیئرمین نیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بد عنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے نیب پر عزم ہے، چیئرمین نیب
بد عنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے نیب پر عزم ہے، چیئرمین نیب

لاہور:چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد صرف اور صرف ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،نیب ایک تحقیقاتی ادارہ ہے جس کا سیاست سے کسی قسم کا تعلق نہیں جبکہ نیب افسران کی مکمل وابستگی محض ملک و قوم کیساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اپنے قیام سے تاحال 466ارب روپے کی خطیر رقم ملزمان سے برآمد کروا کر قومی خزانے میں واپس جمع کروا چکا ہے،قانونی معاملات میں مداخلت کے مرتکب اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔

ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم نے انویسٹی گیشن ٹیموں کے ہمرا ہ میگا کرپشن کے مقدمات جن میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران و اہلکاران کیخلاف نجی ہوٹل کو شراب لائسنس کے اجرا ء کی تحقیقات، سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور اہل خانہ کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ریفرنس، نورالامین مینگل و سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کیخلاف لاہور ماسٹر پلان میں مبینہ تبدیلی کے کیس۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کیخلاف جاری انکوائری،صوبائی وزیر سبطین خان کیخلاف جاری تحقیقات، تحریک انصاف کی رکن اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں ہونیوالی پیشرفت، وفاقی وزیر خسرو بختیار،صوبائی ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ملک کرامت علی کھوکھر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایات اور صوبائی وزیرِ محنت پنجاب انصر مجید خان نیازی کیخلاف پنجا ب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کے ادارہ میں بھرتیوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ میں مبینہ کرپشن کی شکایات کے علاوہ دیگر اہم مقدمات میں ہونیوالی اب تک کی پیشرفت پر مفصل بریفنگ دی۔

چیئر مین نیب نے تمام کیسز میں میرٹ کے مطابق اور برق رفتاری سے تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایات جاری کیں۔چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نیب کا مقصد صرف اور صرف ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ایک تحقیقاتی ادارہ ہے جس کا سیاست سے کسی قسم کا تعلق نہیں جبکہ نیب افسران کی مکمل وابستگی محض ملک و قوم کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اس عزم پر کاربند ہے کہ کرپٹ عناصر کو نا صرف کیفرِ کردا ر تک پہنچایا جائے بلکہ لوٹی گئی قومی دولت کی برآمدگی بھی ممکن بنائی جائے۔

نیب لاہور کے تفتیشی افسران اور پراسیکیوشن ونگ کوہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن مقدمات کی آئین و قانون کے مطابق ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر موثر انداز میں پیروی کی جائے بدعنوان عناصر کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

Related Posts