کراچی :گلشن حدید میں گھر سے ماں اور بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ میں جاری پولیس تفتیش میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ، پولیس نے خاتون ٹیچر کا خودکشی سے قبل لکھا گیا خط برآمد کرلیا ۔
پولیس کے مطابق عاصمہ نے مبینہ خط میں لکھا ہے کہ میں تمہارے ساتھ خوش نہیں ہوں ،دس سالوں میں تم اچھے شوہر ثابت نہیں ہوسکے ، عاصمہ کے مبینہ خودکشی خط میں لکھا ہے کہ تم نے میرا خیال نہیں رکھا تو تم بچوں کا کیا خیال رکھو گے ۔
خودکشی کا خط کا فارنزک بھی کرلیا گیا ،تفتیشی افسران کا کہنا ہے ک نوٹ میں عاصمہ کی ہی ہینڈ رائٹنگ ہی ہے، یہ چیک کررہے ہیں کہ کبھی غصے میں آکر کبھی عاصمہ نے پہلےلکھا ہوا اور اب اسکو استعمال کیا گیا ہو۔
مزید پڑھیں:کراچی میں ماں نے تین بچوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی