آکلینڈ :وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیاں اتوار30اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آکلینڈ میں تقریباً دو ہفتے قبل کورونا وائرس کی نئی لہر نے شہر کے 1اعشاریہ 7 ملین باشندوں کو لاک ڈاؤن میں رہنے پر مجبور کیا تھا جس بعدکاروبار اور اسکول بند کردیئے گئے تھے اور یہ لاک ڈاؤن بدھ کو ختم ہونے والا تھا۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے شہریوں کو نقل و حرکت کے دوران ماسک استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آکلینڈ میں 11 اگست کو لگایا جانیوالا لاک ڈاؤن اب اتوار 30 اگست کو ختم ہوگا،کورونا کے خطرات کم ہونے کے بعد پابندیاں آہستہ آہستہ کم کردی جائیں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ آکلینڈ میں پابندیوں کو ختم کرنے کے ساتھ اسکولوں اور کاروبار کو دوبارہ کھولنے کا موقع ملے گا لیکن عوامی اجتماعات زیادہ سے زیادہ 10 افراد تک محدود رہیں گے جبکہ 6 ستمبر سے پہلے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ہتھیاروں پر کنٹرول کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ