اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ایشین بریڈ مین کہلانے والے سابق لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کو انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میں ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کو آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سن 1978ء کی سیریز میں ظہیر عباس نے بہترین بھارتی اسپنرز کو تباہ کرکے رکھ دیا جبکہ سن 1976ء میں ظہیر عباس نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے 2 ہزار 554 رنز اسکور کیے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 76ء میں ظہیر عبا س کے 2 ہزار 554 رنز میں 11 سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ مذکورہ سال کے دوران ان کی ایوریج 75 رہی جبکہ یہ ان کے کیرئیر کی مختصر جھلکیاں کہی جاسکتی ہیں۔
Congratulations to the "asian bradman" zaheer abbas for being inducted into ICC hall of fame. His destruction of the great indian spinning quartet in the 1978 series and his 2, 554 runs with 11 centuries at an average of 75 in the 1976 county season the highlights of his career
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 24, 2020
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 رنز مکمل، کپتان کو بابر اعظم کی مبارکباد