کرپشن کا خدشہ، حکومت نے بلدیاتی اداروں میں املاک کی نیلامی پر پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nasir Hussain Shah

کراچی: سندھ حکومت نے کرپشن کے خدشے سے بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے سے قبل املاک کی قواعد کے خلاف نیلامی کی تیاری کی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں میں نیلامی پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے بلدیاتی اداروں میں نیلامی پر پابندی کا نوٹیفیکیشن محکمۂ بلدیات کی طرف سے جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی، کورنگی، وسطی اور قاسم آباد، حیدر آباد میں بلدیاتی انتظامیہ کی طرف سے نیلامی کی کوششوں پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

باخبر ذرائع کے مطابق بلدیاتی نمائندے اپنی مدت پوری ہونے سے چند روز قبل سرکاری املاک کی نیلامی کیلئے کاغذی کارروائیوں میں مصروف پائے گئے۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق کراچی سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں پر ہوگا۔ ضلعی بلدیات کے بعض کرپٹ افسران کروڑوں کی مشینری اور دیگر اثاثہ جات نیلام کرنا چاہتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے مطابق افسران اِس نیلامی کو جلد سبکدوش ہونے والے چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندوں کے کھاتے میں ڈال کر اپنی جان چھڑانے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم پابندی کے باعث یہ گھناؤنا منصوبہ خاک میں مل گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل چوروں کے 2 اہم سرغنہ گرفتارہوگئے

Related Posts