بھارتی فلمی اداکار عامر خان نے ترک خاتونِ اول سے ملاقات کی جو متعصب بھارتی عوام اور میڈیا کو کھٹکنے لگی جس پر گزشتہ کئی گھنٹوں سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان لال سنگھ چڈھا نامی ہندی فلم کی شوٹنگ کیلئے ترکی میں ہیں جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ امینہ اردوان سے3 روز قبل ملاقات کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترک خاتونِ اول امینہ اردوان نے کہا کہ میں نے عالمی شہرت یافتہ بھارتی فنکار، فلم میکر اور ڈائریکٹر عامر خان سے استنبول میں ملاقات کی۔
ترک خاتونِ اول امینہ اردوان نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ عامر خانن نے اپنی تازہ ترین فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ ترکی کے مختلف علاقوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
I had the great pleasure of meeting @aamir_khan, the world-renowned Indian actor, filmmaker, and director, in Istanbul. I was happy to learn that Aamir decided to wrap up the shooting of his latest movie ‘Laal Singh Chaddha’ in different parts of Turkey. I look forward to it! pic.twitter.com/3rSCMmAOMW
— Emine Erdoğan (@EmineErdogan) August 15, 2020
تحسین ہاشمی نامی سوشل میڈیا صارف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امیتابھ بچن نے مسلمانوں کے قاتل اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ساتھ جبکہ عامر خان نے ترک خاتونِ اول سے ملاقات کی۔
#AamirKhan
What's better for Indians
1. Amitabh with Killer of Muslims
2. Amir Khan with 1st lady of Turkey. pic.twitter.com/vhIwyxmsql— Tahseen Hashmi تحسین ہاشمی (@tahseenus) August 17, 2020
بھرت ملہوترا نامی بھارتی شہری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اکشے کمار کی کسی پاکستانی ایجنٹ سے ملاقات کا کوئی خاص مطلب اخذ نہیں کیاجاسکتا کیونکہ ایجنٹس کو ایسے لوگوں کو نشانہ بنانے کیلئے ٹریننگ دی جاتی ہے لیکن عامر خان ترک خاتونِ اول سے اپنی مرضی سے ملے۔
بھارتی شہری نے عامر خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے دنیا کے سب سے بڑے سیکولر رہنما (رجب طیب ایردوان) کی اہلیہ سے ملاقات کی جس کیلئے انہی کو ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے۔
Akshay Kumar with a Pakistani Agent does not mean much, since these agents are trained to trap influential people. But Khan went to the Turkish Woman of his own will, the wife of the World's biggest Secular leader ( sarcasm) #AmirKhan
— Bharat B Malhotra (@BharatBMal) August 18, 2020
یہ بھی پڑھیں: معیاری ڈرامے ثقافتی تحفظ کیلئے ضروری ہیں۔فرح سعدیہ