جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 7 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 20 لاکھ 49ہزار426 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (7لاکھ77ہزار438) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ62 ہزار 74فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد64لاکھ80ہزار 129 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ47 لاکھ 91ہزار859 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
پیرو کے بعد میکسیکو، کولمبیا اور چلی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ملک میں 29 لاکھ 22 ہزار 724 افراد مرض سے صحتیاب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ کیلیفورنیا میں گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے باعث 11 ہزار 244 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: امریکا میں کورونا سے1لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک