خواجہ سراء جولی کی گرفتاری نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Social media users demand justice for Transgender Julie

اسلام آباد:خواجہ سراء کو گرفتار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جولی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تنقید کا طوفان برپا کردیا ہے۔

جولی کو تین دن پہلے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اسے جیل بھیج دیا گیا تھا ، جولی کی ایک دوست فرح نے انکشاف کیا تھا کہ اس کے ساتھی خواجہ سراء روزی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور مار پیٹ کی گئی تھی۔

فرح کا کہنا تھا کہ جولی اور میں نے روزی کو مارنے پیٹنے کے خلاف آواز اٹھائی لہٰذا جوابی کارروائی میں روزی پر تشدد کرنے والے گروپ نے ہمارے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

خواجہ سراء جولی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد شہرت حاصل کی تھی، جولی کے اس ویڈیو پیغام کو صارفین نے بیحد سراہا تھا ۔

جولی نے اپنے پیغام میں معاشرے میں ہونیوالی ناانصافیوں اور خواجہ سراؤں کے ساتھ ہونیوالے واقعات سے پردہ ہٹایا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:نصیر آباد، خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر اوباشوں کا حملہ

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جولی کو فوری رہا کرکے روزی پر تشدد کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور خواجہ سراؤں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Related Posts