یوٹیلیٹی اسٹورزنے چینی کی کریانہ اور جنرل اسٹورز پر فروخت شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوٹیلیٹی اسٹورزنے چینی کی کریانہ اور جرنل اسٹورز پر فروخت شروع کردی
یوٹیلیٹی اسٹورزنے چینی کی کریانہ اور جرنل اسٹورز پر فروخت شروع کردی

کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کرپشن کا گڑھ بن گیا،عوام کو سستے داموں چینی کی فروخت کرنے کے بجائے یوٹیلیٹی اسٹورز کی انتظامیہ نے چینی کریانہ اور جنرل اسٹورز پر فروخت کرنا شروع کردی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے افسران کی ملی بھگت سے چینی سے بھرا ٹرک نمبرJX 6215یوٹیلیٹی اسٹور گلشن اقبال پہنچانے کے بجائے دکانوں کو فروخت کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹور گلشن اقبال بلاک 13-C کے ایئریا انچارج غفار نے کہا کہ مجھے بھی دھوکے میں رکھا گیا ہے، میرا اس کرپشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جس ٹرک کے ذریعے چینی مارکیٹ میں پہنچائی گئی اس کے ڈائیورکے مطابق اسے ویرے ہاؤس انچارج انعام اور ریجن نارتھ انچارج جاوید نے بھیجا ہے، میں تو ڈائیور ہوں جہاں بھیجا جاتا ہے وہیں اشیاء پہنچانا میرا کام ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جس پر حکومت پاکستان نے سبسڈی فراہم کی ہے، جبکہ مارکیٹ میں 90 روپے کلو چینی فروخت ہو رہی ہے۔با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ریجن کے یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی چینی سندھ کے بازاروں میں فروخت ہو رہی ہے۔جس سے لاکھوں روپے کا چونا لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ افسران کی ملی بھگت کے بغیر یوٹیلیٹی اسٹورز کی چینی بازار مین فروخت ہونا ناممکن ہے، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے صارفین کو یہ چینی دستیاب ہی نہیں ہوتی۔ عموماََ صارفین یوٹیلیٹی اسٹورز مین صرف چینی کے حصول کے لیے جاتے ہیں تاہم یہاں چینی دستیاب ہی نہیں ہوتی۔

شہریوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر چینی کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے۔

Related Posts