کولمبو: دنیا بھر میں لاکھوں انسانی زندگیاں لینے اور کروڑوں افراد کو متاثر کرنیوالا کورونا وائرس سری لنکا میں درجنوں ہاتھیوں کی زندگیاں بچانے کا سبب بن گیا۔
کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے سری لنکا میں انسان اور ہاتھیوں کے درمیان جھڑپوں میں نمایاں کمی کے سبب ہاتھیوں کی ہلاکتیں بھی کم ہوئیں۔
سری لنکن محکمہ جنگلی حیات کے سابق ڈائریکٹر اور ایک کارکن کا کہنا ہے کہ مارچ سے جون تک کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ہاتھیوں کی اموات میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال انسانوں کے ہاتھوں 405 ہاتھیوں کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ 2018ء میں 121 افراد کوہاتھیوں نے ہلاک کیا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس کے 753 نئے کیسز رپورٹ ،مزید 10اموات