کراچی :مشہور پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 20 ویں برسی آج منائی جارہی ہے،میوزک کی دنیا میں نام بنانے اور شہرت کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنیوالی نازیہ حسن 13اگست 2020ء کو 35 برس کی عمر انتقال کرگئی تھیں۔
نازیہ 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیںاوراپنے گلوکاری کیریئر کا آغاز 1970 ء کی دہائی کے آخر میں کیا جبکہ اس سے قبل پی ٹی وی کے متعدد ٹیلی ویژن شوز میں بطور چائلڈ آرٹسٹ بھی کام کیا۔
ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز 15سال کی عمر میں ہوا جب انہوں نے 1980ء کی ہندوستانی فلم قربانی کے گانے آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے گاکر شہرت کی بلندیوں کو چھوااور 1981 ء میں اس کے لئے فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔
1981 میں نازیہ حسن اپنی پہلی البم ڈسکو دیوانے کی ریلیز کے بعد البم ریلیز کرنے والی پہلی پلے بیک گلوکارہ بن گئیں۔ نازیہ کا دوسرا البم اسٹار / بوم بوم 1982ء میں ریلیز ہوا۔
نازیہ حسن نے 1989ء میں پی ٹی وی پر ایک اور شو ‚دھنک کی میزبانی کی۔1991 میں نازیہ اور ان کے بھائی زوہیب حسن نے پانچواں جاری کیا ۔
نازیہ کی شادی 30 مارچ 1995 کو مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی تھی۔ ان کا ایک بیٹا 7 اپریل 1997 کو پیدا ہوا جس کا نام آرز تھا۔ نازیہ کی میرزا اشتیاق بیگ سے شادی ناکام رہی اور 4 اگست 2000 کو ان کی طلاق ہوگئی۔
مزید پڑھیں:حلیمہ سلطان ایسرا بلجیک کے اردو میں پیغام نے پاکستان میں دھوم مچادی