پاکستان بین اسٹوکس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاسکتا ہے، وقار یونس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Waqar hopes Pakistan can 'cash in' on Stokes' absence

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ساؤتھمٹن :پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بین اسٹوکس کے بغیر انگلینڈ کی ٹیم کمزور ہوگی اور پاکستان بین اسٹوکس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاسکتا ہے ۔

اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نیوزی لینڈ جا رہے ہیں اور آج ساوتھمپٹن ​​میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیں گے ۔

فاسٹ بولر بین اسٹوکس گیند بازی کے ساتھ میچ میں تبدیلی کرنے کی صلاحیت کے علاوہ بلے سے بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ بین اسٹوکس نے گذشتہ سال ورلڈ کپ کے دوران اورآسٹریلیا کے خلاف ہیڈنگلے میں شاندار جیت کی راہ ہموار کی تھی۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کوحکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ وقار یونس بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں انگلینڈ کامڈل آرڈر کمزور ہوگا اور ہم کوشش کرینگے کہ بین اسٹوکس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

Related Posts