پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔سیکریٹری خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔سیکریٹری خارجہ
پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔سیکریٹری خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان ریاستہائے متحدہ امریکا کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے امریکی محکمۂ خارجہ کے سیاسی سفیر ڈیوڈ ہیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا سے اپنے مضبوط تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جس میں معاشی پہلو اور عوامی سطح پر تعلقات بھی شامل ہیں۔

پاک امریکا تعلقات پر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ فائدہ مند معاشی شراکت داری چاہتا ہے جس سے دونوں ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے، جیسا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ نے اتفاق کیا ہے۔

دورانِ گفتگو سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ پاک امریکا قیادتوں کی ملاقات کے دوران باہمی شراکت داری کو خطے میں امن و استحکام کا ضامن قرار دیا گیا جبکہ پاکستان افغان امن عمل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ امید کرتے ہیں کہ افغانستان میں امن جلد بحال ہوگا۔

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کیلئے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو اٹھائے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات نقصان دہ ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کو بڑے پیمانے پر پامال کیا جارہا ہے اور خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم بھارتی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی ٹی وی کیمروں کی دوڑ، پاکستان امریکا سے آگے نکل گیا

Related Posts