کراچی میں گزشتہ روز کا پانی سڑکوں پر موجود، بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں گزشتہ روز کا پانی سڑکوں پر موجود، بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی
کراچی میں گزشتہ روز کا پانی سڑکوں پر موجود، بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی

کراچی میں گزشتہ روز کی موسلادھار بارش کا پانی ابھی تک سڑکوں پر موجود ہے جس کے بعد آج بارش ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے۔

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت سے ہی وقفے وقفے سے بوندا باندی اور کسی قدر تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، صبح کے وقت کراچی کے علاقے کورنگی،  لانڈھی اور اختر کالونی سمیت دیگر متعدد علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔

شہر کے مختلف علاقوں سے گزشتہ روز بھی پانی نکالنے کیلئے سندھ حکومت کافی متحرک دکھائی دی۔ وزیرِ تعلیم و صحت سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر پانی نکالنے کے بعد خشک سڑکوں کی تصاویر بھی شیئر کیں تاہم گزشتہ روز ہی بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی۔

گزشتہ روز موسلادھار بارش کے باعث ایک بار پھر پانی سڑکوں پر، گلیوں میں اور گھروں کے اردگرد جمع ہوگیا اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔ کراچی میں مون سون بارشوں کا یہ چوتھا اسپیل ہے جس کے دوران گزشتہ روز اور 2 روز قبل بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

بیشتر علاقوں میں کے الیکٹرک کی مہربانیاں جاری رہیں، بجلی کی فراہمی طویل وقت تک بند رہی جس سے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا ہوئیں جبکہ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات بھی پیش آئے جن میں کم و بیش 7 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ شارع فیصل، ڈرگ روڈ اور  ناتھا خان کے قریب کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ 

کراچی کی شاہراہوں پر 2 روز قبل پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش،سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا

Related Posts