پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 59ہزار سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 59ہزار سے تجاوز کرگئی
پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 59ہزار سے تجاوز کرگئی

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ وائرس کے باعث اب تک 6 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 842 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ 1 روز میں مزید 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر  2 لاکھ 83ہزار 487 افراد متاثر ہوئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 68 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک21 لاکھ 3ہزار 699ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد24 ہزار 366ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز اور اموات کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  801 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ23ہزار246، پنجاب میں 94ہزار 223، خیبرپختونخوا میں 34ہزار539، بلوچستان میں 11ہزار 835، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 129، گلگت بلتستان میں2 ہزار 301جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 214کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 259افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 166افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار222،آزاد کشمیر میں 58، گلگت بلتستان میں 55، اسلام آباد میں171 جبکہ بلوچستان میں 137افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کاروبار پر لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم، کیا کورونا کا خاتمہ ہوگیا؟ 

Related Posts