ہوم سیریز اب کبھی کسی دوسرے مقام پرنہیں ہوگی، چیئرمین پی سی بی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پی سی بی نے استعفیٰ دیدیا، راشد لطیف نے دعویٰ کردیا
چیئرمین پی سی بی نے استعفیٰ دیدیا، راشد لطیف نے دعویٰ کردیا

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا ہے کہ پاکستان باہمی ہوم سیریز اپنے ہی ملک میں کھیلے گا، سال 2022 ء میں انگلینڈ کا دورہ پاکستان نہ کرنے کا کوئی جوازنہیں لگتا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہوم سیریزاب کبھی نیوٹرل مقام پرنہیں ہو گی، اب ہم اپنے ہوم میچزپاکستان میں کھیلیں گے یا نہیں کھیلیں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے، پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو سربراہ ملک جتنی سیکیورٹی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کوشیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، مجھے دورہ نہ کرنے کا کوئی جواز دکھائی نہیں دیتا۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ایم سی سی کی ٹیم نے یہاں اپنے دورے کے دوران گالف کھیلی، تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ریسٹورنٹس بھی گئی۔احسان مانی نے کہا کہ جب دو سال بعد انگلینڈ آئیگی تو حالات اور بھی بہتر ہوجائیں گے۔

Related Posts