کورونا کیسز میں کمی سے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسز میں کمی سے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے
کورونا کیسز میں کمی سے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز ہر گزرتے روز کے ساتھ کم ہو رہے ہیں جس کے باعث طبی سامان پر سرمایہ کاری کا رجحان تبدیل ہو رہا ہے جبکہ اِس سے قبل کی گئی کروڑوں کی سرمایہ کاری ڈوب چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیسز میں تیزی آنے کے بعد سے ہی سرمایہ کاروں نے تیزی سے ہینڈ سینیٹائزرز، ماسکس اور گلوز کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ طبی سازوسامان پر پیسہ لگانا شروع کردیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سوچ غلط ثابت ہوئی۔

گزشتہ ماہ  سے ہی کورونا وائرس کے کیسز اور اموات دونوں  میں حیرت انگیز کمی دیکھی گئی جس پر عوام الناس میں ماسک پہننے اور گلوز کا رجحان اچانک ختم ہوگیا۔ قبل ازیں این 95 ماسک 1 سے ڈیڑھ ہزار روپے تک فروخت ہوتا رہا جس کی قیمت آج 150 روپے تک ہوچکی ہے۔

ماسک پہننا آج بھی ضروری قرار دیا جاتا ہے، خاص طور پر بینکس اور کاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں میں بھی ماسک پہنے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی، اِس لیے عام ماسک کی مانگ آج بھی موجود ہے تاہم شہریوں نے غیر ضروری طور پر ماسک پہننا بالکل ترک کردیا ہے۔

ایسی نجی لیبارٹریز جنہوں نے ایننٹی باڈی ٹیسٹننگ کٹس پر سرمایہ کاری کی تھی، ان کے کروڑوں روپے کورونا وائرس پر لگائے گئے غلط اندازوں کی نذر ہو گئے جبکہ آکسیجن سلنڈرز، نیبلائزرز اور دیگر طبی سازوسامان کی طلب میں تشویشناک حد تک کمی آ گئی ہے۔

کورونا وائرس کیسز اور اموات کم ہونے کے باعث جتنے بھی افراد یا اداروں نے کورونا وائرس سے متعلقہ سازوسامان میں بھاری سرمایہ کاری کی تھی، ان کا بھاری سرمایہ ڈوب چکا ہے جبکہ خریدا گیا سامان آج یا تو بے کار ہوچکا ہے یا پھر کم داموں میں فروخت کرکے سرمائے کی ہر ممکن حد تک واپسی کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دُنیا وفاقی حکومت کے اقدامات کی معترف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سیاحت اور کاروبار کے مختلف شعبوں کا کھلنا پاکستان کیلئے خوشی کی خبر ہے۔

مزید پڑھیں:  دنیا ہمارے اقدامات کی معترف ہے۔وزیرِ اطلاعات شبلی فراز

Related Posts