راولپنڈی میں گھر سے نکالنے والے بیٹے کی معافی قبول، ماں نے مقدمہ واپس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں گھر سے نکالنے والے بیٹے کی معافی قبول، ماں نے مقدمہ واپس لے لیا
راولپنڈی میں گھر سے نکالنے والے بیٹے کی معافی قبول، ماں نے مقدمہ واپس لے لیا

راولپنڈی میں ماں نے تشدد کرکے اورگالیاں دے کر گھر سے نکالنے والے بیٹے کو معاف کرکے اعلیٰ ظرفی کی نئی مثال قائم کردی ہے  جبکہ ناخلف بیٹے کے خلاف قائم مقدمہ بھی واپس لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد  کی حدود میں واقع ڈھوک علی اکبر کے علاقے میں رہائش پذیر ناخلف بیٹے ارسلان قریشی نے گزشتہ دنوں اپنی بیوی کے کہنے پر سگی ماں پر تشدد کیا، گالیاں دیں اور رات ساڑھے 11 بجے اپنی والدہ کو گھر سے باہر نکال دیا۔

بعد ازاں ارسلان قریشی نامی ملزم خود بھی اپنی بیوی کے ہمراہ نقدی، زیورات اور گھر کے کاغذات لے کر فرار ہوگیا جس نے 2 روز بعد ماں کی شکایت پر درج مقدمے میں عبوری ضمانت کروا لی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن رائے مظہر نے متاثرہ ماں گلناز بی بی کے گھر آ کر تسلی دی کہ ارسلان قریشی اور اہلیہ کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔

دوسری جانب  عید سے 2 روز قبل حوالات میں بند نافرمان بیٹے ارسلان قریشی نے والدہ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر گلناز بی بی جیل آئی۔ بیٹے کے معافی مانگنے پر والدہ نے فوری طور پر اپنے ناخلف بیٹے اور بہو کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کردیا۔

گلناز بی بی نامی خاتون کا کہنا ہے کہ میں ماں ہوں جو اپنے بیٹے کو کسی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی۔ اس لیے میں نے بیٹے اور بہو کو معاف کرنے کے بعد بیانِ حلفی تھانے میں جمع کرادیا ہے۔ میں نے قانون سے درخواست کی ہے کہ بیٹے کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ خارج کیا جائے۔دعا کرتی ہوں کہ اللہ بھی اسے معاف کردے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے بھتہ خوری شروع کردی، شہری پریشان

Related Posts